پاکستان اورافغانستان کا چوکیوں کی تعمیر اور سرحدی تعاون بڑھانے پراتفاق

ویب ڈیسک  پير 15 اپريل 2013
 مسلسل باہمی رابطوں سے دونوں افواج کے درمیان فاصلے پیدا کرنے والوں کے لئے مواقع کم ہوجائیں گے۔ آئی ایس پی آر  فوٹو: فائل

مسلسل باہمی رابطوں سے دونوں افواج کے درمیان فاصلے پیدا کرنے والوں کے لئے مواقع کم ہوجائیں گے۔ آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان نے مہمند ایجنسی میں چوکیوں کی تعمیراورسرحدی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان آرمی کے وفد نے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل افضل امان کی سربراہی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل اشفاق ندیم سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت  اور سرحدی تنازعات کے حوالے سے دونوں اطراف کے اہم ایشوز کا حل تلاش کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے سرحدی تعاون کے فروغ کے لئے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل باہمی رابطوں سے دونوں افواج کے درمیان فاصلے پیدا کرنے والوں کے لئے مواقع کم ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔