مہمندایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 26, 2018
پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر : فوٹو : فائل

افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار امان اللہ شہید ہوگئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں