- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
تحریک انصاف کا اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو کیا ہے وہ کوئی آمر بھی نہیں کرسکا، انتخابات میں ان کی جماعت کا اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی طرح ہیں، الیکشن پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کرے گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ساڑھے 3 سال تک ساتھ رہے اور بلوچستان میں آخر تک اکٹھے حکومت کرتے رہے لیکن اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا کر اپنی سیاست چمکا رہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں 5،5 بار باریاں لینے والے گزشتہ25سال میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں کرسکے، بار بار باریاں لینے والوں کی سیاست ختم ہونے والی ہے کیونکہ پرانے لوگ آکر نیا پاکستان نہیں بنا سکتے، نئی قیادت ہی پاکستان کو ٹھیک کرسکتی ہے اسی لئے پارٹی قیادت کی سفارش پر 80 فیصد نئے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف نے 35 فیصد سے زائد نوجوانوں کو انتخابی ٹکٹ جاری کئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔