تحریک انصاف کا اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 15 اپريل 2013
صوبوں اور وفاق میں 5،5 بار باریاں لینے والے گزشتہ 25 سال میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں کرسکے، عمران خان۔  فوٹو: فائل

صوبوں اور وفاق میں 5،5 بار باریاں لینے والے گزشتہ 25 سال میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں کرسکے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو کیا ہے وہ کوئی آمر بھی نہیں کرسکا، انتخابات میں ان کی جماعت کا اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات  1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی طرح ہیں، الیکشن پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کرے گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ساڑھے 3 سال تک ساتھ رہے اور بلوچستان میں آخر تک اکٹھے حکومت کرتے رہے لیکن اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا کر اپنی سیاست چمکا رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں 5،5 بار باریاں لینے والے گزشتہ25سال میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں کرسکے، بار بار باریاں لینے والوں کی سیاست ختم ہونے والی ہے کیونکہ پرانے لوگ آکر نیا پاکستان نہیں بنا سکتے، نئی قیادت ہی پاکستان کو ٹھیک کرسکتی ہے اسی لئے پارٹی قیادت کی سفارش پر 80 فیصد نئے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف نے 35 فیصد سے زائد نوجوانوں کو انتخابی ٹکٹ جاری کئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔