صرف اللہ سے ڈرتے ہیں کسی انسان کے آگے نہیں جھکیں گے شہبازشریف

آصف زرداری نے کراچی کو کرچی کردیا اور یوٹرن خان نے خیبرپختونخوا کو اجاڑ دیا، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 27, 2018
پی ٹی آئی سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور کسی انسان کے آگے نہیں جھکیں گے۔

لاہور میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے، ہر ضلع میں نئی سی ٹی اسکین مشینیں لگ گئیں ہیں، میواسپتال کے سرجیکل ٹاور میں یورپ کی طرح ہر قسم کی طبی سہولت موجود ہے۔ ہم نے پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا لیکن خیبرپختونخوا میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، پشاور میں پانچ سال میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا گیا۔ آصف زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا جب کہ یوٹرن خان نے خیبرپختونخوا کو اجاڑ دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ سے ڈرتے ہیں کسی انسان سے نہیں ڈرتے، کسی انسان کے آگے نہیں جھکیں گے۔ میں نے اپنی صحت کو داؤ پر لگا کر عوام کی خدمت کی لیکن مٹھی بھر لوگ سیاسی مقاصد کے لئے احتجاج کرتے ہیں، ہم اس کو برداشت نہیں کر سکتے، پی ٹی آئی نے اورنج لائن منصوبےکے خلاف عدالتوں میں درخواستیں دائر کرکے لاہور کے ساتھ زیادتی کی، اب پی ٹی آئی سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوٹرن خان، جھوٹ خان صاحب، الزام خان صاحب کہتے ہیں میں نے کے پی کے کی حالت بدل دی،انہوں نے خیبر پختونخوا کو برباد کرکے رکھ دیا۔ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو بند کر دیا گیا، نیب یا جتنے بھی ادارے ہیں دن رات کھوج لگائیں، اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن آ گئی تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں