آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن نیب میں پیش

طالب فریدی  جمعـء 27 اپريل 2018
نیب مشترکہ ٹیم نے فواد حسن فواد سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی فوٹو: فائل

نیب مشترکہ ٹیم نے فواد حسن فواد سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، تفتیش کے دوران فواد حسن فواد نے کئی دستاویزات پیش کیں جب کہ نیب کی ٹیم نے ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں احد چیمہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر کئی سوالات پوچھے، نیب ٹیم نے دئیے گئے سوال نامہ کے جوابات طلب کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کیا اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں اور آمدنی  سے زائد اثاثے بنانےکی تحقیقات کرتے ہوئے مطلوب ریکارڈ بھی طلب کیا۔ نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد کو نامکمل ریکارڈ جمع کرانے کی صورت میں آئندہ مکمل ریکارڈجمع کرانے ہدایت کی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تفتیش کے لیے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو طلب کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔