پنجاب رینجرز نے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اسمگلر رات کے اندھیرے میں شراب لے کر بھارتی حدود سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے


ویب ڈیسک April 27, 2018
اسمگلرز رات گئے بھارتی حدود سے آئے،فوٹو:پنجاب رینجرز

پاکستان رینجرز پنجاب نے سرحد پار سے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسمگلر رات کے اندھیرے میں شراب لے کر بھارتی حدود سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ڈیوٹی پر موجود رینجرز کے جوانوں نے انہیں رُکنے کا حکم دیا۔ جس پر وہ واپس بھاگ گئے تاہم جاتے ہوئے شراب کی بوتلیں سرحد پر چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب رینجرز نے ''را'' سے تعلق کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بھارتی حدود سے آنے والے اسمگلروں پر فائرنگ بھی کی جب کہ علاقے کی تلاشی کے دوران 20بھارتی شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں