افغانستان میں بچیوں کے اسکول کی تعمیر پر خوش ہوں، انجلینا جولی

نیٹ نیوز  منگل 16 اپريل 2013
اینجلینا نے اسکول کے لیے سرمایہ جیولری کی ڈیزائننگ کرکے جمع کیا تھا۔  فوٹو : فائل

اینجلینا نے اسکول کے لیے سرمایہ جیولری کی ڈیزائننگ کرکے جمع کیا تھا۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس:  ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین اینجلینا جولی نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ افغانستان میں بچیوں کے اسکول کی تعمیر پر بہت خوش ہوں۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی ذاتی کوششوں سے تعمیر کیا جانے والا افغانستان میں لڑکیوں کا پہلا اسکول قلعہ گور میں مکمل ہوگیا ہے جو جنگ کے دوران بمباری سے تباہ ہو گیا تھا۔ اینجلینا نے اس کے لیے سرمایہ جیولری کی ڈیزائننگ کرکے جمع کیا تھا۔

اسکول میں 250 طالبات زیر تعلیم ہیں جس نے گزشتہ ماہ سے اپنا تعلیمی سال شروع کیا ہے اس ااسکول میں زیرتعلیم طالبات جو اس سے قبل ایک مسجد کی پشت پر بنے ہوئے احاطہ میں تعلیم حاصل کرتی تھیں نئی عمارت میں آکر بے حد خوش ہوئی ہے جہاں صاف ستھرے کلاس روم کے علاوہ تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جب کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

طالبات کو یہ علم نہیں ہے کہ ان کے ااسکول کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے والی ’’خوبصورت امریکن لیڈی‘‘ دنیا کی امیر ترین اداکارہ ہے جسے ساری دنیا کی اداکاری اور انسانی دوست کی حیثیت سے انتہائی عزت اور احترام سے دیکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔