مزاحیہ اداکار ببو برال کی دوسری برسی آج منائی جائیگی

شوبز رپورٹر  منگل 16 اپريل 2013
ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت تھے، اپنے ہی لکھے ہوئے ڈرامے سے شہرت ملی۔  فوٹو: فائل

ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت تھے، اپنے ہی لکھے ہوئے ڈرامے سے شہرت ملی۔ فوٹو: فائل

لاہور:  ا سٹیج ڈراموں پراپنی منفردپرفارمنس سے لوگوں کے دلوں پرراج کرنیوالے معروف کامیڈین ببوبرال مرحوم کی دوسری برسی آج منائی جائے گی۔

اس موقع پران کی رہائشگاہ اور تھیٹروں میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکی جائے گی۔ ببو برال گھکٹر منڈی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے تینوں شعبوں میں اپنے منفرد کرداروں سے بے پناہ شہرت حاصل کی ۔ببو برال اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔

انھوں نے اپنے کیرئیر میں بے شمار ااسٹیج ڈراموں میں کردار ادا کیا لیکن انھیں اصل شہرت اپنے ہی لکھے ہوئے اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے ‘‘ میں کردار سے حاصل ہوئی جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔ واضح رہے کہ ببو برال گردوں کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 16 اپریل 2011 کو انتقال کر گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔