بچوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا درس دیا جائے گا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 اپريل 2013
زیادہ تر برطانوی بچے کھیلوں میں دھوکا دہی کو بُرا ہی نہیں سمجھتے، سروے رپورٹ     فوٹو: رائٹرز

زیادہ تر برطانوی بچے کھیلوں میں دھوکا دہی کو بُرا ہی نہیں سمجھتے، سروے رپورٹ فوٹو: رائٹرز

لندن:  ایم سی سی کی جانب سے انگلش اسکولز کے بچوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا درس دیا جائے گا، نوجوانوں میں سرایت کرتی بے ایمانی نے اتھارٹیز کو پریشانی میں مبتلا کردیا، تازہ ترین سروے میں انکشاف ہواکہ زیادہ تر بچے کھیلوں میں دھوکا دہی کو بُرا ہی نہیں سمجھتے۔

یہ سروے حال ہی میں ایک ہزار دو بچوں سے کیا گیا، اس کے خوفناک نتائج کو دیکھتے ہوئے ایم سی سی نے ساڑھے چار ہزار سرکاری اسکولوں کے بچوں کو گیم اسپرٹ کا درس دینے کا فیصلہ کیا، سروے سے معلوم ہوا کہ دوران کھیل کامیابی کیلیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں گول کیپر کو رقم دے کر گیند کو جال میں جانے دینے پر تیار کرنا۔

ڈائیو لگاکر پنالٹی حاصل کرنے کی کوشش کرنا، ہاتھ سے گول کردینا، حریف ٹیم کے بہترین کھلاڑی کو انجرڈ کرنے کی کوشش کرنا، فنش لائن پر پہلے پہنچنے کیلیے غلط راستے پر چلے جانا، کرکٹ میں گرائونڈ سے گیند کے چھونے کے باوجود کیچ کا دعویٰ کرنا، والدین کی جانب سے پلیئنگ پچ میں داخل ہوکر ریفری کو ڈرانا دھمکانا اور پلیئرز کی جانب سے جعلی انجریز کا بہانہ بنانا شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔