- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
ملیر کینٹ:پٹڑی عبور کرنیوالا نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا

مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے فوٹو: فائل . فوٹو: فائل
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے میں ٹرین کی پٹڑی عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، مقتول کی شناخت اس کی جیب سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کے ذریعے نصیر اللہ ولد سید کے نام سے ہوئی جس میں گھر کا پتہ باجوڑ ایجنسی کا درج تھا۔
، ڈاکس کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ نعمان حیدر زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا ، ایس ایچ او ڈاکس آصف جاکھرانی کے مطابق متوفی کچھ دیر موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ، متوفی سلطان آباد کا رہائشی اور فشریز میں ملازمت کرتا تھا ، اسٹار گیٹ کے قریب ٹرین کی پٹڑی عبور کرتے ہوئے 50 سالہ ارشد شدید زخمی ہوگیا ۔
جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا ، اسپتال ذرائع کے مطابق مضروب کی ایک ٹانگ کٹ گئی ہے ، ٹاور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائکل سوار 25 سالہ علی حیدر ولد جمعہ خان زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا ، نارتھ ناظم آباد میں شپ اونر کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا ۔
جس سے 28 سالہ وسیم ولد نوید زخمی ہوگیا ، مضروب کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔