کوئی رہنماماراگیاتومقدمہ الیکشن کمشنرکیخلاف ہوگا،اے این پی

نمائندہ ایکسپریس / آئی این پی  منگل 16 اپريل 2013
الیکشن ہرصورت لڑینگے،امیدواروں کوتحفظ فراہم کیاجائے، افراسیاب خٹک کی پریس کانفرنس فوٹو: فائل

الیکشن ہرصورت لڑینگے،امیدواروں کوتحفظ فراہم کیاجائے، افراسیاب خٹک کی پریس کانفرنس فوٹو: فائل

اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹرزاہدخان نے کہا ہے کہ اگرانتخابی مہم کے دوران اے این پی کامزیدکوئی رہنمایاکوئی رکن ماراگیاتوچیف الیکشن کمشنر کیخلاف ایف آئی آردرج کرائینگے۔

الیکشن کمیشن نے ہماری جماعت کے رہنمائوں اور امیدواروں سے سیکیورٹی واپس لینے کاحکم دیکرہمیں طالبان کے سامنے بے دست وپاکردیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں سوات میں پاکستان کاجھنڈا لہرانے کی سزامل رہی ہے،عوام کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے۔

تاہم نگران حکومت محض ہنی مون منارہی ہے،الیکشن کمیشن کوخط لکھاہے کہ اے این پی کے رہنمائوں سے سیکیورٹی واپس لینے کاآرڈرمنسوخ کیا جائے۔ اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے پارٹی قائدین اور امیدواروں کی سیکیورٹی واپس لینے پر شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے اے این پی کے امیدواروں کوتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے،پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ پختون دشمن قوتیں انتخابات میں تشدد کے ذریعے اے این پی کاراستہ روکنے کی کوششیں کررہی ہیں جو قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔