کراچی : رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 8 افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2013
سہراب گوٹھ، مدینہ کالونی اور افغان بستی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا (فوٹو ایکسپریس)

سہراب گوٹھ، مدینہ کالونی اور افغان بستی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا (فوٹو ایکسپریس)

کراچی: رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ،  کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، مدینہ کالونی اور افغان بستی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آ مدروفت معطل کردی گئی، آپریشن میں بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں ملزمان نے بس اسٹاپ پر کھڑے پولیس اہلکار جاوید اقبال کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا، قیوم آباد کے علاقے میں بخت زرین نامی شخص کو قتل کردیاگیا، پی آئی بی کالونی میں نوجوان اکرم کی سفاک قاتلوں نےجان لے لی ، پاک کالونی کے علاقے میں چمن سینما کے قریب بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔