آصف ہاشمی، مرادعلی شاہ الیکشن لڑنے کے لئے نااہل جبکہ عائشہ احد ملک اہل قرار

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2013
سندھ کے حلقے 40 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارسید مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن لڑنے کے لیےنااہل قراردیا گیا

سندھ کے حلقے 40 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارسید مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن لڑنے کے لیےنااہل قراردیا گیا

الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی اور سندھ کے صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ کو نا اہل قراردے دیا جبکہ عائشہ احد ملک لاہور سے الیکشن لڑسکیں گی۔

جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس خالدمحمود خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی، الیکشن ٹریبونل نے لاہورکے حلقہ این اے 118 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارسیدآصف ہاشمی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردے دیا،ان پر اعتراض کیا گیا تھا کہ وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہے اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

دوسری جانب سندھ میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اورپی ایس 40 سے امیدوار سید مراد علی شاہ کو دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردے دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے عائشہ احد ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، این اے 75 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوارفواد چیمہ اوراین اے 71 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے غلام رسول ساہی کے خلاف اپیل مسترد کرکے انہیں بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔