پشاور: پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقارافغانی کےگھر پردستی بم حملہ

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2013
ھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھت پر پڑے بم کے ٹکڑے اور فیوز تحویل میں لے لئے. فوٹو ایکسپریس نیوز

ھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھت پر پڑے بم کے ٹکڑے اور فیوز تحویل میں لے لئے. فوٹو ایکسپریس نیوز

پشاور: پیپلز پارٹی امیدوار ذوالفقارافغانی کےگھر پردستی بم حملہ، چھت پرچھرے بھی پھینکےگئے۔

پشاور کے علاقے گلبہار نمبر ایک میں ذوالفقار افغانی کے گھر کی چھت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چھت کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھت پر پڑے بم کے ٹکڑے اور فیوز تحویل میں لے لئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملہ دیسی ساخت کے بم سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ ذوالفقار افغانی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔