ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا 24اپریل سے ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2013
 جرمانوں اور ٹیکسوں میں کئی گنااضافے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مذید تباہی سے دوچار کردیں گے،ارشاد بخاری۔  فوٹو: فائل

جرمانوں اور ٹیکسوں میں کئی گنااضافے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مذید تباہی سے دوچار کردیں گے،ارشاد بخاری۔ فوٹو: فائل

کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹریفک پولیس کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز میں اضافے کے خلاف 24اپریل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ہنگامی اجلاس کے بعد ٹرانسپورٹرز کی تنظیم کے سربراہ ارشاد بخاری نے کہا کہ جرمانوں اور ٹیکسوں میں کئی گنااضافے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مذید تباہی سے دوچار کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروہیکل ٹیکس میں 500فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک جرمانوں اور ٹیکسوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو 24 اپریل سے غیر معینہ مدت کےلئے ہڑتال کردی جائے گی، جس کے دوران ٹرک، ٹریلر ،بسیں  اور کوچز کے علاوہ رکشہ اور ٹیکسی سب بند رکھے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔