- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی میرا مشن ہے، شہزاد رفیق
لاہور: ’’عشق خدا‘‘ کے 17مئی کو ٹورنٹو اور 25مئی کو سارک فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئرز ہونگے، جس کا کریڈٹ پی این سی اے کو جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر وڈائریکٹر شہزاد رفیق نے میٹروپول سینما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنور، سنگیتا،میرا، فیاض خان، جونی ملک، چوہدری اعجاز کامران، پرویز کلیم، قیصرثنا اللہ خان، شوکت زمان، راشد محمود بھی موجود تھے۔ شہزاد رفیق نے کہا کہ پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی ہی میرا مشن ہے جو آخری سانس تک جاری رہیگا۔
انھوں نے کہا کہ آج ہمارا نام اور شہرت فلم ٹریڈ کی وجہ سے ہے اور اگر یہ زندہ ہے تم ہم زندہ ہیں۔ میں اپنی فلم ’’عشق خدا‘‘ کی پوری ٹیم ، فلم انڈسٹری اور میڈیا کا بے حد شکرادا کرتا ہوں ،جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا ہے۔ عشق خدا کی عکسبندی سوات ، وادی سون اور کالا باغ ڈیم سمیت ایسے مقامات پر کی گئی۔
جہاں پر سہولیات نہ ہونے کی برابر تھی ، خاص طور پر سوات میں جہاں میرا اور احسن خان پر گانے فوج کے تعاون سے انتہائی پرسکون ماحول میں کیے اور دونوں فنکاراور پوری ٹیم نے بھی میرا ساتھ پورا تعاون کیا۔شہزاد رفیق نے چوہدری اعجاز کامران کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کی جانیوالی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جب رائل پارک میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اس میں اعجاز کامران کا واحد دفتر ہے جو فلم انڈسٹری کا مرکز بنا ہواہے جہاں وہ اپنے بزرگوں کی روایات کو جاری رکھتے ہوئے ہر روز ایک نئے عزم کے ساتھ فلم ٹریڈ کی بحالی میں لگے ہوئے ہیں۔
میں سیدنور، سنگیتا ، قیصر ثنا اللہ خان ، اعجاز کامران اور میڈیا سمیت تمام دوستوں کا بے حد مشکور ہوں جو میری میوزک لانچنگ میں بھی میری حوصلہ افزائی کے لیے آئے۔اس موقع پر سیدنو رنے کہا کہ فلم انڈسٹری جن مسائل سے گزر رہی ہے اس کے لیے صرف سوچنا ہی نہیں بلکہ عملی طور پر کرنا بھی چاہیے، میری ہر عید پر فلم ریلیز ہوتی ہے مگر اس بار عید پر فلم ریلیز نہیں کر رہا ۔
جس کا مقصد فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ اچھی اور معیاری فلمسازی کو فروغ دیا جاسکے۔ ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ شہزاد رفیق میرا مستقبل ہے اور میری خدمات حاضر ہیں مجھے جب بھی بلایا جائیگا میں آونگی اور عیدالفطر پر عشق خدا دیکھنے اور پروموٹ کرنے آونگی۔ دریں اثنا سیدنور، سنگیتا، شہزادر فیق، میرا سمیت تمام لوگوں نے اعلان کیا کہ ’’عشق خدا‘‘ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی اور اس کے بعد ’’عشق خدا‘‘ کے فوٹو سیٹ کا افتتاح کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔