کوئٹہ سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد اکتوبر 2014ء کو ہزار گنجی میں بس پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک May 01, 2018
ملزم کو نواحی علاقے ولی جیٹ سے گرفتار کیا گیا ، فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے شہر کے نواحی علاقے ولی جیٹ سے دہشت گرد ڈاکٹر عبدالرحیم محمد شہی کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد ہزارہ ٹاؤن دھماکے ،آئی جی آفس اور دیگر حملے میں ملوث تھا جب کہ ملزم کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے 9 کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، دہشت گرد کی گرفتاری ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں اہم پیش رفت ہے۔

اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد اکتوبر 2014ء کو ہزار گنجی میں بس پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں