پشاور خودکش حملے میں ایکسپریس نیوز کے کیمرا مین بھی زخمی ہو گئے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 اپريل 2013
اسپتال ذرائع کے مطابق احتشام خان کی حالت تسلی بخش جبکہ سید اظہرعلی شاہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں. فوٹو : فائل

اسپتال ذرائع کے مطابق احتشام خان کی حالت تسلی بخش جبکہ سید اظہرعلی شاہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں. فوٹو : فائل

پشاور: یکہ توت منڈابیری دھماکے میں تین صحافی بھی نشانہ بنے جن میں ایکسپریس کے رپورٹر احتشام خان بھی شامل ہیں جو دھماکے میں زخمی ہوگئے۔

ایک قومی روزنامے کے سب ایڈیٹرطارق اسلم زاہدموقع پر جاںبحق اسی اخبارکے سینئر سب ایڈیٹرسیداظہرعلیشاہ بھی زخمی ہوئے ہیں ‘ طارق اسلم درانی جن کاتعلق بڈھ بیرسے ہے اور فقیر آبادنمبردومیںرہائش پذیرہیں اپنے ساتھی سب ایڈیٹر سید اظہر علی شاہ کے ہمراہ یکہ توت منڈا بیری اے این پی کے جلسے میں گیاتھا اسی طرح ایکسپریس نیوزکے رپورٹر احتشام خان بھی اسی جلسے کو کورکرنے کیلیے وہاں پرموجودتھے کہ خودکش حملے میں شدیدزخمی ہوگئے،اسپتال ذرائع کے مطابق احتشام خان کی حالت تسلی بخش جبکہ سید اظہرعلی شاہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں جوتشویشناک حالت میں زیر علاج ہی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔