فیس بک کا تلاش رشتہ کیلیے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اس نئے فیچر کے ذریعے فیس بک اپنے صارف کے لیے شریک حیات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی


ویب ڈیسک May 03, 2018
اس نئے فیچر کے ذریعے فیس بک اپنے صارف کے لیے شریک حیات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی (فوٹو: رائٹرز)

PESHAWAR: دنیا میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اب رشتہ تلاش کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گی۔

کیلی فورنیا میں فیس بک ڈویلپرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے کہا کہ فیس بک کے دوسو ملین صارفین کے مطابق وہ سنگل ہیں اور اس نئے فیچر کے ذریعے شریک حیات تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا کمنٹ سیکشن میں نیا فیچر متعارف

فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس نئے فیچر کے لیے صارفین کو آئندہ اپنا ایک علیحدہ پروفائل تیار کرنا ہوگا جس میں ان کی پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور وہ جو کوائف چاہیں گے صرف وہ ہی ظاہر کیے جائیں گے۔ اس نئے فیچر کو ٹیسٹ کرنے کے بعد اس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں