آج کراچی سے پشاور تک کوئی محفوظ نہیں، 11 مئی کو روٹی، گیس، بجلی چھیننے والوں کا احتساب ہوگا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

گوجرانوالہ / حافظ آباد: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام 5 سال تک ملک لوٹنے والے حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

قوم ایسے حکمرانوں سے حساب لے گی جنھوں نے عوام کو بجلی، گیس سے محروم رکھا، عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا، کارخانے ٹیوب ویل بند ہوئے اور بے روز گاری میں اضافہ ہوا، حافظ آباد کے عوام نے ہوا کا تعین کر دیا ہے اور پوری قوم کو بتا دیا ہے کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا وقت ہو گا، میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی گئیں کہ نوازشریف فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہا ہے لیکن میں نے نہ کبھی ماضی میں ضمیر کا سودا کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گا، سپریم کورٹ نے حکم نہ ماننے پر ایک وزیر اعظم کو گھر بھیجا جبکہ دوسرے وزیرا عظم کے کاغذات مسترد کئے۔

میونسپل سٹیڈیم حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا جب بھی دور آیا ملک میں ترقی کا ایک نیاباب شروع ہوا، آج کراچی سے پشاور تک کوئی محفوظ نہیں، مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرے گی۔ آئی این پی کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ ہر قومی و صوبائی حلقہ سے پارٹی کے شیر اپنی کارکردگی ، منشور اور عوامی محبت سے بڑی اکثریت سے کامیابیاں حاصل کر کے لوٹوں ،لٹیروں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو دھوکا دینے والوں محسن کشوں کو نشان عبرت بنا دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔