برطانوی شہزادے ہیری کو میگھن مرکل کے بھائی کا شادی نہ کرنے کا مشورہ

شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ کی شادی رواں ماہ 19 تاریخ کو ہو گی


ویب ڈیسک May 03, 2018
شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن کی شادی رواں ماہ 19 مئی کو ہونا طے پائی ہے۔ فوٹو : فائل

برطانوی شہزادے ہیری کی شادی 19 مئی کو ہونے کو جاری ہے لیکن اس سے قبل ہی دلہن میگھن مارکل کے بھائی نے شہزادے کو شادی سے باز رکھنے کے لیے خط لکھ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہزادے ہیری کو ان کے برادر نسبتی تھامس مارکل نے اپنی بہن میگھن مارکل سے شادی نہ کرنے کے لیے ہاتھ سے لکھا خط ارسال کیا ہے۔ تھامس مارکل نے اپنے خط میں برطانوی شہزادہ ہیری کو اپنی بہن میگھن مارکل سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میگھن شاہی خاندان میں اچھا اضافہ ثابت نہیں ہوں گی۔

تھامس مارکل شہزادہ ہیری کو خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میگھن میری سوتیلی بہن ہے جو ہمارے سارے احسانات بھول گئی ہے اور اس نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا۔ وہ اب شاہی خاندان کے احسانات کا بھی پاس نہیں رکھے گی۔ وہ ایک خود غرض، فریبی اور سرد مزاج عورت ہے جسے خاندان کو یکجا رکھنے کا ہنر نہیں آتا۔

واضح رہے 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے جن کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں باضباطہ منگنی ہوئی تھی جس کے بعد گینیسٹین پیلس نے شادی کی تاریخ کے لیے 19 مئی 2018 کا اعلان کیا تھا۔ شاہی خاندان شہزادے کی شادی کی روایتی تیاریوں میں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں