امریکا خطے میں حالات منصوبے کے تحت خراب کرتا ہے، چین

ویب ڈیسک  بدھ 17 اپريل 2013
چین کی  بری فوج میں 8,50,000 ، بحری فوج میں 2,35,000 اور فضائیہ میں 3,98,000 افسران شامل ہیں، فٹو:رائٹرز

چین کی بری فوج میں 8,50,000 ، بحری فوج میں 2,35,000 اور فضائیہ میں 3,98,000 افسران شامل ہیں، فٹو:رائٹرز

بیجنگ: چین نے پہلی بار اپنی مسلح افواج کے بارے میں معلومات دنیا کے سامنے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایشیااور بحرالکاہل میں اپنی عسکری قوت کو مستحکم کررہا ہے اور اس مقصد کے لئے وہ خطے کے حالات کومنصوبے کے تحت خراب کرتا ہے تاکہ اس کی افواج کی موجودگی کا جواز بنا رہے۔

چین کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک کی بری فوج میں کل 8,50,000 ، بحری فوج میں 2,35,000 اور فضائیہ میں 3,98,000 افسران شامل ہیں۔ بری فوج کے مجموعی طور پر اٹھارہ کور سات فوجی علاقوں بیجنگ، نانجینگ، چینگدو، گاؤنگژو، شینیانگ، لانژو اور ژینین میں قائم ہیں جبکہ فضائی کمانڈ بھی ان ہی علاقوں میں قائم ہے، اس کے علاوہ  چین کی  بحریہ کے 3 بیڑے ہیں۔

تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ بری، بحری اور فضائی افواج کے علاوہ چین کے پاس کیمیائی اور روایتی میزائل نظام پر مشتمل فورس بھی موجود ہے جس کا مقصد دوسرے ممالک کی جانب سے ممکنہ کیمیائی حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس کا مؤثر جواب دینا اور روایتی میزائل سے اہداف کو صحیح نشانہ بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔