مذہب، فرقے اور زبان کے نام پر ووٹ مانگنے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک  بدھ 17 اپريل 2013
فوٹو: فائل پولنگ والے دن پریذائیڈنگ افسرکی ہدایت پر پولیس بغیر وارنٹ کسی کوبھی گرفتارکرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن

فوٹو: فائل پولنگ والے دن پریذائیڈنگ افسرکی ہدایت پر پولیس بغیر وارنٹ کسی کوبھی گرفتارکرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مذہب، فرقے، برادری اور لسانی بنیادوں کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو 3 سال قید کی سزا ہوگی اوراس حوالے سےپریزائیڈنگ افسران کو موقع پر سزا دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ووٹ حاصل کرنے کے لئے رشوت دینے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ کسی دوسرے شخص کے نام پر ووٹ ڈالنے یا ووٹ دینے سے روکنے اور اپنے خاندان کے افراد کے سوا کسی اور کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پربھی امیدواروں کو 3 سال قید کی سزا دی جائے گی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ والے دن پریذائیڈنگ افسرکی ہدایت پر پولیس بغیر وارنٹ کسی کوبھی گرفتارکرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔