ن لیگ کے یوسی وائس چیئرمین کا مکان کا قبضہ لینے کے لیے خواتین پر سرعام وحشیانہ تشدد

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہ تو اسے گرفتار کیا اور نہ ہی روکنے کی کوشش کی۔


ویب ڈیسک May 04, 2018
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہ تو اسے گرفتار کیا اور نہ ہی روکنے کی کوشش کی۔ فوٹو: ایکپسریس نیوز

ن لیگی یو سی وائس چیئرمین نے مکان کا قبضہ لینے کیلئے خواتین کوسرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے کالونی میں ملک عرفان نے اپنی ہی گلی کے طاہر مجید نامی شخص کے گھرکی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اس دوران اس نے سامان اٹھاکر گلی میں پھینک دیا اور خواتین کوشدید تشدد کانشانہ بنایا جب کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہ تو اسے گرفتار کیا اور نہ ہی روکنے کی کوشش۔

پولیس کے مطابق ملک عرفان نے گھرخریدنے کا دعویٰ کیا اسی لیے قبضہ لینے گیا جبکہ طاہر مجید نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھاہے، پولیس نے6خواتین سمیت45افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے5خواتین اور32مردوں کو گرفتار کرلیا ،ملک عرفان نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں