لاہور سے جعلی سول جج گرفتار

جعلی سول جج ایک مقدمہ کے ملزم کو ریلیف دلوانے کے لیے ایس ایچ او پر دھونس جما رہا تھا


ویب ڈیسک May 04, 2018
جعلی سول جج ایک مقدمہ کے ملزم کو ریلیف دلوانے کے لیے ایس ایچ او پر دھونس جما رہا تھا (فوٹو: فائل)

پولیس نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ایک جعلی سول جج کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں مقامی پولیس نے ایک جعل ساز سول جج کو گرفتار کرلیا۔ عدیل الرحمان نامی جعلی جج ملزم کو مقدمے میں ریلیف دلانے کے لیے ایس ایچ او پر دھونس جما رہا تھا کہ اس دوران مشکوک گفتگو پر اسے دھرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا لاہور کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدیل الرحمن وانڈالا بازار کا ایک دکان دار ہے اور اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے اور ملزم کی جعل سازی سے متعلق تمام ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں