چربی گھلانے کیلیے 4 ہفتوں کی ورزش سے منقا کھانا زیادہ بہتر

ایک ہفتے تک مسلسل دن میں دو بار منقا کھایا جائے تو وٹامن چربی پگھلانے کو بڑھاوا دیتے ہیں


ویب ڈیسک May 06, 2018
منقاغذائیت سے بھرپور ہوتا ہے،فوٹو:فائل

چربی سے پریشان افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ وہ منقا کا استعمال کرکے اس سے کافی حد تک چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والی تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد روزانہ منقا کا کسی بھی شکل میں استعمال کرتے ہیں وہ ایک مہینے کی ورزش کے بعد چربی پگھلا سکتے ہیں۔

لیور پول کی جان مورس یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق منقا کا خالص جوس روزانہ غذا میں شامل کرنے سے جتنی چربی چار ہفتوں کی روزانہ ورزش سے جلتی ہے اتنی ہی اس پھل کے استعمال سے پگھلتی ہے۔



اگر ایک ہفتے تک مسلسل دن میں دو بار منقا کھایا جائے تو یہ چربی پگھلانے کے عمل کو بڑھاوا دیتے ہیں جو کہ ایک ہفتے میں 27 فیصد تک چربی جلاتے ہیں جب کہ تحقیق میں شامل ایک شخص کے چربی پگھلنے کی شرح 55 فیصد تک تھی۔

https://video.dailymail.co.uk/preview/mol/2018/05/04/6283705894165955911/636x382_MP4_6283705894165955911.mp4

محققین کے مطابق منقا غذائیت (نیوٹرنٹس) سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ورزش کے دوران خون کی روانی کو بڑھا کر چربی گھلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں