لال بیگ ایک ہفتے تک خاتون کے کان میں پھرتا رہا

ویب ڈیسک  اتوار 6 مئ 2018
9دن بعد لال بیگ کو ٹکڑوں میں نکال لیا گیا،فوٹو:انٹرنیٹ

9دن بعد لال بیگ کو ٹکڑوں میں نکال لیا گیا،فوٹو:انٹرنیٹ

فلوریڈا: امریکا میں ایک خاتون کے کان میں لال بیگ پہنچ گیا جو ایک ہفتے تک وہیں پھرتا رہا بعدازاں اسے نکالنے کے لیے ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی 29 سالہ خاتون کو اچانک بائیں کان میں سرسراہٹ محسوس ہوئی تو انہوں نے کان کو تھوڑا زور سے دبا کر اسے رفع کرنے کی کوشش کی تاہم یہ بے چینی ختم نہ ہوئی اور وہ اس معاملے کے سبب پریشان ہوگئی۔

cockroach-in-this-woman-ear-2

کیٹی ہولی نامی متاثرہ خاتون نے یہ معاملہ شوہر کے سامنے رکھا تو انہوں نے گھر میں چمٹی کی مدد سے لال بیگ کی دو ٹانگیں نکال لیں جسے دیکھ کر میاں بیوی حیرت زدہ رہ گئے اور خاتون کو فوری طور پر مقامی ڈاکٹر کے پاس  جایا گیا۔

cockroach-in-this-woman-ear-1

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی طالبات نے لال بیگوں سے آٹا تیار کر لیا

خاتون کا کہنا تھا کہ اسے مسلسل محسوس ہورہا تھا کہ کان میں لال بیگ گھوم رہا ہے تاہم ڈاکٹرز نے اس پر یقین نہ کیا اور درد کی دوا دے کر اسے گھر بھیج دیا، درد سے چھٹکارا نہ ملا تو کان کے ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا تو معالج نے لال بیگ کا باقی دھڑ، سر اور ٹانگیں نکال لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔