- اہم مقدمات میں اپنے رویے سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا، جسٹس فائز
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
- آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا
- ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ
- اگست کیلیے درآمدی ایل این جی سستی
- جامعہ کراچی کی اراضی پراسپورٹس پویلین قائم، انتظامیہ خاموش
- آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی خط، پاکستان نے دستخط کر دیے
- شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
- کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق
- اب ٹک ٹاک پر الفاظ لکھیں اور اس سے وابستہ تصویر پائیں
- روزانہ دو کپ انگور جگر کی صحت کے لیے مفید قرار
- تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- فٹ بال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے
- مارکس اسٹوئنس نے محمد حسنین کی بولنگ پراعتراض جڑ دیا
- ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد
- ملک میں کورونا کے مزید8 مریض انتقال کرگئے
- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدید سہولتوں کے دعوے کھوکھلے نکلے

مسافرفرش پربیٹھنے،سامان خوداٹھا نے پرمجبور،ٹرانسپورٹ مسئلہ بھی برقرار۔ فوٹو : فائل
راولپنڈی: اسلام آبادکے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمسافروں کوجدید سہولتوں کی فراہمی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔
105ارب روپے کی لاگت سے ائیرپورٹ ابھی تک صرف90 فیصد مکمل ہوسکا،ٹرانسپورٹ سروسز اوربیگجزسروس انتہائی مایوس کن ثابت ہوئیں،انتظامیہ نے نیو ائیر پورٹ کے آغاز سے قبل راولپنڈی اوراسلام آباد سے ایئرکنڈیشنڈ کوچزچلانے کا اعلان کیا تھا مگرتاحال اس پرکوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
مسافروں کوراولپنڈی سے نئے ایئرپورٹ تک2500 سے3500روپے خرچ کرناپڑتے ہیں،بیگجزکاجدید نظام توموجود ہے مگر آپریٹرنہ ہونے کے باعث مسافرخودسامان اٹھا کر لے جانے پرمجبور ہیں۔
ایئرپورٹ سے باہرانھیں ایک کلومیٹرتک پیدل چلناپڑتاہے جس کے بعد ٹیکسی ملتی ہے جوراولپنڈی یااسلام آباد کیلیے2 سے3ہزار روپے کرایہ وصول کرتی ہے۔
ویٹنگ حال میں کرسیاں نہ ہونے پرمسافرفرش پربیٹھنے پرمجبورہیں،اسی طرح ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے کوارٹرزابھی تک مکمل ہوئے نہ واچ ٹاورلگائے جا سکے ،لوڈرزبھی انتہائی کم تعدادمیں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔