پاکستان کپ کے فائنل میں صہیب مقصود زخمی اسپتال منتقل

فیڈرل ایریاز ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود گراوٴنڈ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے


ویب ڈیسک May 06, 2018
فیڈرل ایریا کے کھلاڑی صہیب مقصود گراوٴنڈ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود پاکستان کپ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں فیڈرل ایریاز اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ ٹورنامنٹ کا فائنل ہوا۔ میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ فیلڈنگ کے دوران قومی ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین صہیب مقصود چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اور انہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: صہیب مقصود فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ بنگلا دیش سے باہر

ذرائع کے مطابق چوٹ کے باعث صہیب مقصود کی میچ میں واپسی مشکوک ہوگئی۔ صہیب مقصود فیڈرل ایریاز کے نائب کپتان بھی ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کو اس اہم مقابلے میں بڑا دھچکا لگا۔ صہیب مقصود فیڈرل ایریا کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے زخمی ہونے سے ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں