پیپلز پارٹی فاٹا کے حقوق پر سیاست نہیں کرے گی آصف زرداری

حکومت نے فاٹا کے لئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے، آصف زرداری


ویب ڈیسک May 07, 2018
حکومت نے فاٹا کے لئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے، آصف زرداری فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا کے لئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلزپارٹی کی ہی سوچ ہے حکومت نے فاٹا کے لئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔

آصف زرداری نے نے قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، فاٹا کو خیبرپختون خوا میں فوری ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی اس قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد اسی سیشن میں ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں