مردوں کے کروموسوم میں کینسر سے بچاؤ کے جین کا انکشاف

کروموسوم ’Y‘ مرد کی جانب سے ایمبریو کی تشکیل میں مدد دیتا ہے اور یہی کروموسوم بچے کی جنس کا تعین کرتا ہے


ویب ڈیسک May 08, 2018
انسانی جسم میں Y کروموسوم کے 59 ملین جوڑے پائے جاتے ہیں (فوٹو : فائل)

PESHAWAR: سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ خون کے کینسر سے محفوظ رکھنے والا جین صرف 'مردوں کے کروموسوم' میں پایا جاتا ہے۔

ویلکم سینگر انسٹی ٹیوٹ اینڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض سے حفاظت کے لیے کرومو سومز میں خصوصی جین پایا جاتا ہے اس جین کی اوپری تہہ میں کینسر بالخصوص 'لیوکیمیا' سے مزاحمت کے لیے ایک اور تہہ بھی موجود ہوتی ہے جو قوت مدافعت کو برقرار رکھنے اور کینسر کو پھیلنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کے پھیلاؤ میں رکاوٹ بننے والا یہ جین صرف ایسے کروموسوم 'Y' پر موجود ہوتا ہے جو کہ خاص مردوں کے لیے مخصوص ہیں جب کہ خواتین کے لیے مخصوص کروموسوم ' X' میں یہ جین نہیں پایا گیا۔ مادہ چوہے کا جین 'UTX ' لیوکیمیا ہونے کے بعد ختم ہوگیا تاہم نر چوہوں میں پائے جانے والے جین UTY نے چوہوں کو کینسر میں مبتلا ہونے سے بچائے رکھا۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ملگورزاٹا گوزڈیکا کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ مردوں میں موجود 'Y' کروموسوم صرف ایمبریو کی تشکیل میں کام نہیں آتے ہیں بلکہ یہ کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ انسانی جسم میں 59 ملین Y کروموسوم کے جوڑے ہوتے ہیں یہی کروموسوم رحم میں تشکیل پاتے بچے کی جنس کا تعین کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں