سعودی ماں بیٹی نے ایک ہی دن گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 9 مئ 2018
خاتون نے شادی کے کئی سال بعد ادھوری تعلیم مکمل کی۔ فوٹو:سعودی میڈیا

خاتون نے شادی کے کئی سال بعد ادھوری تعلیم مکمل کی۔ فوٹو:سعودی میڈیا

ریاض: سعودی عرب میں ماں اور بیٹی نے ایک ہی دن گریجویشن  کی ڈگری حاصل کرلی۔

اعلیٰ تعلیم کا حصول انسان کا ایک خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وہ کئی مشکل مراحل سے گزرتا ہے اور طرح طرح کے جتن اٹھا تا ہے لیکن یہ خواب اس وقت مزید خوبصورت اور منفرد ہوجاتا ہے جب والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کو اپنا مقصد بنالیتے ہیں اور ایسے میں ماں اور بیٹی کا ایک ہی دن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی خاتون نے آدھا جگر شوہر کو عطیہ کردیا

ایسا ہی یادگار لمحہ سعودی عرب میں اس وقت پیش آیا جب صالحا اسیری نامی خاتون نے  شادی کے بعد ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کا ارادہ کیا اور چند سال قبل کنگ خالد انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لیا، صالحا کی بیٹی مارم بھی اسی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھیں۔

قابل ِ فخر ماں نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا اور ان کی بیٹی نے بزنس میں گریجویشن کیا، دونوں کو ایک ہی دن گریجویشن کی ڈگریاں تفویض کی گئیں تو یہ منفرد ماں بیٹی مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے تعلیم سے محبت رکھتی تھیں اور اسی جذبے سے انہوں نے شادی کے بعد بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور آج اس مقام تک پہنچیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔