نوجوان ہلاکت کیس امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی افسر ضمانت پر رہا

امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا


ویب ڈیسک May 09, 2018
امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا فوٹو : ایکسپریس اسکرین گریب

ISLAMABAD: امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ میں گرفتار کیے گئے امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج عدنان رشید نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کو رہا کردیا گیا۔

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق بیگ کے والد کی درخواست پر سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں