اب واٹس ایپ پر فیس بک اورانسٹا گرام کی ویڈیو براہ راست دیکھنا ممکن

دونوں جانب سے آنے والے میسیجز کے ویڈیو لنک ایپ کھولے بغیر واٹس ایپ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔


ویب ڈیسک May 11, 2018
اب واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹا گرام ویڈیوز براہِ راست دیکھنا ممکن ہے۔ فوٹو: فائل

اب آپ واٹس ایپ میں موجود رہتے ہوئے ہی انسٹاگرام اور فیس بک کی ویڈیو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

ایک نئے فیچر کے ذریعے ان دونوں سائٹس یا ایپس سے آنے والے پیغامات میں موجود ویڈیو لنک کو انگلی سے چھوتے ہی ویڈیو کلپ ایک فلوٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوجاتا ہے اور اس دوران واٹس ایپ پر پیغام رسانی کے معمولات جاری رکھے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے آئی او ایس میں آج ہی اس نئے فیچر کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کا اینڈروئڈ متبادل تاحال جاری نہیں ہوسکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نیا فیچر فیس بک کی ایک ذیلی سروس کے اپ ڈیٹ کا حصہ ہے جس کی بدولت فیس بک اور دیگر ایپس کے درمیان راوبط کو بڑھایا جائے گا۔

اس کے لیے ایپ اسٹور سے واٹس ایپ کا نیا آئی او ایس اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جو تصویر میں تصویر ( پکچر اِن پکچر) موڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور واٹس ایپ پہلے ہی یہ فیچر متعارف کراچکا ہے۔



اب اس نئے اپ ڈیٹ کے ذریعے آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی ویڈیو چلاسکتے ہیں، ویڈیو کو ری سائز کرسکتے ہیں یا بہتر طور پر دیکھنے کے لیے فل اسکرین موڈ اختیار کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اب جب بھی آپ کو واٹس ایپ پر انسٹا گرام یا فیس بک ویڈیو کا لنک ملتا ہے تو اسے واٹس ایپ کے اندر ہی چلانا ممکن ہے۔ معمول کی چیٹ کے دوران آپ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں تاہم آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں دیگر بہت سے نئے فیچرز بھی موجود ہیں۔

مثلاً نئے آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد گروپ ایڈمنسٹریٹر آئی کن اور گروپ کا موضوع بھی تبدیل کرسکتے ہیں اس سے قبل نومبر2017 میں واٹس ایپ نے یوٹیوب کے لنک کو اسی ایپ میں کھول کر ظاہر کرنے کا فیچر بھی پیش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں