’’ایکسپریس‘‘ کی ماہ رمضان خصوصی نشریات ’’عہدِ رمضان‘‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

قیصر افتخار  بدھ 16 مئ 2018
کچن سیگمنٹ میں مختلف کھانے بنانے کی تراکیب بتائی جائیں گی،عمران عباس اورجویریہ سعود میزبانی کے فرائض انجام دینگے۔ فوٹو: ایکسپریس

کچن سیگمنٹ میں مختلف کھانے بنانے کی تراکیب بتائی جائیں گی،عمران عباس اورجویریہ سعود میزبانی کے فرائض انجام دینگے۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:  ’’ہر خبر پر نظر‘‘ رکھنے والے عوام کے ہردلعزیزمیڈیا گروپ ’’ایکسپریس‘‘ کی پاکستان اوربیرون ممالک بسنے والے مسلمانوں کیلیے ماہ رمضان کی خصوصی نشریات ’عہد رمضان ‘کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔

’ایکسپریس میڈیا گروپ‘ یکم رمضان سے ’عہد رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن سحراورافطارکے وقت پیش کرے گا۔ اس دوران خصوصی اورمنفرد نشریات میں بے شمارسیگمنٹ شامل ہونگے۔ ’ عہدرمضان‘ کی نشریات کا آغاز تلاوت کلام مجید اور حمدباری تعالیٰ سے کیا جائے گا۔

اسماء حسنیٰ کے تیس منفرد اورمنتخب نام سے ہردن کا موضوع قراردیا جائے گا۔ یعنی تیس روزوں تک اسماء الحسنیٰ کا انتخاب کرکے علمائے کرام صفات باری تعالیٰ کی اہمیت اورفضائل کوبیان کرینگے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ’ایکسپریس میڈیا گروپ‘ کویہ اعزاز بھی مل رہا ہے کہ پاکستان کے معروف ثناخوانوں کو خراج تحسین پیش کرے گا اوران میں مرحوم مظفروارثی، خورشید احمد، امجد صابری، جنید جمشید، منیبہ شیخ ، قاری وحید ظفرقاسمی، صدیقی اسماعیل اورفصیح الدین سہروردی شامل ہونگے۔

خصوصی نشریات کے دوران ثناخواں اورمختلف شعبہ جات کے مہمان ان کی خدمات پرگفتگوکرینگے اورنعتیں پیش کرینگے۔ ’عہد رمضان‘ میں مہمانوں کی اعلیٰ تواضع کیسے کی جائے کہ حوالے سے ایک سیگمنٹ کچن کا ہوگا۔ جس میں میزبان اورمہمان مل کرمختلف کھانوں کوترکیب بتانے اورپکانے تک ناظرین کے دل موہ لیں گے۔

اس کے علاوہ عہد رمضان میں چھوٹے چھوٹے ننھے منے بچوں سے ہلکے پھلکے واقعات پرمبنی میٹھی میٹھی باتیں بھی ہونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔