انکم ٹیکس چھان بین؛ ایف بی آر نے صبا قمر کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 10 مئ 2018
صبا قمر کا انکم ٹیکس سال 15-2014 کا آڈٹ کیا جارہا ہے،ذرائع فوٹو:فائل

صبا قمر کا انکم ٹیکس سال 15-2014 کا آڈٹ کیا جارہا ہے،ذرائع فوٹو:فائل

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ صباقمر کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے16 مئی کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال15-2014  کا آڈٹ کیاجارہا ہے۔ ایف بی آر نے صبا قمر کواپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے۔

ایف بی آر صبا قمر کی انکم ٹیکس گوشواروں سے متعلق تمام معلومات ایف آئی اے سے حاصل کرچکا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اثاثہ جات کے اعدادوشمارسے متعلق جو ڈیٹا جمع کرایا ہوا ہے وہ ان کے اصل اثاثہ جات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر ٹیکس نادہندہ قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر اداکارہ صبا قمر16 مئی کواپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ  پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو ٹیکس نادہندہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ پر 2016 کے انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جب کہ ٹیکس ادانہ کرنے پر صبا قمر کی رہائشگاہ کو بھی سیل کردیاگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔