- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
سونم کپور کے بعد اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں
ممبئی: نامور بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کی شادی کے دوروز بعد ہی اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں۔
بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہاہے، پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے۔ بعدازاں دوروز قبل اداکارہ سونم کپور بھی آنند آہوجا کی ہوگئیں اور اب اداکارہ نیہا دھوپیا بھی خاموشی سےپیادیس سدھار گئیں۔ جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پرشادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔
نیہا دھوپیا نےانسٹاگرام پراپنی شادی کے فیصلے کو زندگی کا بہترین فیصلہ قراردیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔
نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے شوہراداکار انگد بیدی نے بھی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے لکھا’’میری بہترین دوست اب میری بیوی ہیں، ہیلومسز بیدی۔‘‘
Best friend.. now wife!! Well Hello there mrs BEDI!!! @NehaDhupia pic.twitter.com/ZQxICr9yE2
— ANGAD BEDI! (@Imangadbedi) May 10, 2018
نیہا دھوپیا نے اپنے دوست اوراداکار انگد بیدی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ تصویر میں نیہا دھوپیا گلابی رنگ کے لہنگے میں دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر انگد بیدی بھی سفید شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔
ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے بھی نیہا دھوپیا کی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نیہا اور ان کے شوہر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا آج میری بہت اچھی دوست شادی کے بندھن میں بندھن میں بندھ گئی۔
https://twitter.com/karanjohar/status/994491390062202880
واضح رہے کہ اداکار کرن سنگھ بیدی نے فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ انہوں نے 2011 میں فلم ’فالتو‘ کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔