اسلام آباد ائیرپورٹ سے پی آئی اے کا قیمتی سامان چوری

لاکھوں روپے مالیت کا چوری ہونے والا سامان نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ منتقل ہونا تھا


ویب ڈیسک May 11, 2018
لاکھوں روپے مالیت کا چوری ہونے والا سامان نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ منتقل ہونا تھا۔ فوٹو: فائل

PINDI GHEB: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ہے۔ چوری ہونے والے سامان میں 3 ایئرکنڈیشنڈ، 7 صوفہ سیٹ، اسٹینڈ والے پنکھے، ریوالونگ چیئرز، پانی کے ڈسپنسر، 2 ڈائنگ ٹیبلز، 2 ایل ای ڈیز، 2 کمپیوٹر، دیواروں کے پردے اور دیگر سامان شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق چوری ہونے والا سامان نیوایئرپورٹ منتقل کیا جانا تھا اور ٹی جی ایس مینیجر اختررانا کے آفس کا سامان تھا تاہم رات گئے ٹی جی ایس آفس سے ایپرن والی سائیڈ سے سامان چرا لیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو چوری اور سامان کی تفصیلات کے حوالے سے میل کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں