دنیا بھر میں 76 لاکھ بچے ماں کے دودھ سے محروم

پاکستان میں 94 اعشاریہ 4 فیصد مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں، یونیسف رپورٹ


ویب ڈیسک May 12, 2018
یونیسف نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ فیڈنگ سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ہے (فوٹو:فائل)

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 76 لاکھ بچے ماں کا دودھ پینے سے محروم رہتے ہیں۔

یونیسف نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ فیڈنگ سے متعلق عالمی سروے کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے امیر اور غریب ممالک میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح میں فرق مزید بڑھ گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق زیادہ آمدنی والے اور ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں ماں کا دودھ پلانے کی شرح زیادہ ہے، مجموعی طور پر امیر ممالک کے 21 فیصد جب کہ غریب ممالک کے صرف 4 فیصد بچے ماں کے دودھ سے محروم ہیں اور عالمی سطح پر 76 لاکھ بچے سالانہ بریسٹ فیڈنگ سے محروم ہیں۔



رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ترین ممالک میں آئرلینڈ سب سے کم بریسٹ فیڈنگ والا ملک ہے جہاں ماں کا دودھ پلانے کی شرح 55 فیصد ہے جب کہ سری لنکا ماں کا دودھ پلانے کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں 99 اعشاریہ چار فیصد بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں۔

بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے پاکستان کا شمار متوسط آمدنی والے ممالک میں ہے اور یہاں 94 اعشاریہ چار فیصد مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں