- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ہر سیاحتی مقام کو اپنے سوئٹر پر بُن کر سیر کرنے والا امریکی
میری لینڈ: امریکا کے ایک دلچسپ شخص سے ملیے جو کسی بھی سیاحتی مقام پر جانے سے پہلے اس کا منظر اپنے ہاتھوں سے سوئٹر پر بُنتے ہیں اور پھر وہی سویٹر پہن کر اس مقام پر جاتے ہیں۔
انہیں لندن برج کی سیر کرنی ہے تو پہلے وہ اس مقام کو سویٹر پر بنتے ہیں اور اسے پہن کر وہاں پہنچ کر ایک یادگار تصویر ضرور کھنچواتے ہیں۔
سیم بارسکی اس حوالے سے خاصے مشہور ہوچکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ’ میں اس جگہ جانے سے پہلے وہاں کے منظر کو سویٹر پر پہن کر محسوس کرنا چاہتا ہوں، اب اس عادت کو 19 سال ہوچکے ہیں اور میرے پاس سیاحتی مقام اور اس جیسے سویٹر کی سیکڑوں تصاویر جمع ہوچکی ہیں‘۔
سیم بارسکی انسٹا گرام پر بھی غیرمعمولی طور پر مشہور ہیں اور ان کے 30 ہزار مداح ان کی تصاویر اور محنت دیکھ کر حیران ہیں۔ ان تصاویر میں میکسیکو کے ریگستان سے لے کر میری لینڈ کے لاما شامل ہیں جن کا منظر ان کے سویٹر سے مشابہہ ہے۔
سیم دنیا کی بہترین ڈور سے اب تک 120 سویٹر بُن چکے ہیں جو ہر اس مقام کو ظاہر کرتے ہیں جہاں وہ سیاحت کے لیے جاچکے ہیں۔ ایک سویٹر بنانے میں انہیں ایک ماہ کا عرصہ لگتا ہے اور اس وقت کو جوڑا جائے تو کئی سال بنتے ہیں۔ تاہم بعض سویٹر بھی ایسے ہیں جو تیار پڑے ہیں لیکن انہیں پہن کر سیم اس جگہ اب تک نہیں گئے۔ اب وہ امریکی ریاست کولاراڈو کے پرفضا مقامات کا سویٹر بنارہے ہیں اور اگلے ماہ وہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔