جب چارلی چیپلن کی لاش چوری کرلی گئی

چارلی چیپلن کی لاش ان کی قبر سے نکال کر ورثا سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔


May 12, 2018
چارلی چیپلن کی لاش ان کی قبر سے نکال کر ورثا سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

دنیا کی کسی بھی فلم انڈسٹری میں کوئی اداکار چارلی چیپلن جیسے باکمال آرٹسٹ کی جگہ نہیں لے سکا۔

خاموش فلموں کا یہ عظیم اداکار اپنے منفرد، عجیب و غریب اور دل چسپ حلیے اور حرکات سے شائقین کو ہنساتا رہا۔ تاہم اس کی وجہِ شہرت بڑے پردے پر کامیڈی ہی نہیں تھی۔ چارلی چیپلن نے 72 فلمیں لکھیں، 7 فلموں کی ڈائریکشن دی اور 31 فلموں کے پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی منفرد اور لازوال کام کیا۔

حکومتِ برطانیہ نے انہیں'سر' کے خطاب سے نوازا۔ یہ جان کر شاید آپ کو حیرت ہو کہ 25 دسمبر1977ء کو اس دنیا سے رخصت ہونے والے چارلی چیپلن کی لاش ان کی قبر سے نکال کر ورثا سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

یہ 1978ء کا واقعہ ہے جب دو افراد نے سوئٹزر لینڈ میں مدفون چارلی چیپلن کی لاش نکالنے کے بعد ایک کھیت میں گڑھا کھود کر دبا دی۔ انہوں نے مرحوم اداکار کے وکیل سے رابطہ کیا اور لاش واپس کرنے کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا۔ تاہم وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا اور لاش برآمد کر کے دوبارہ اسی قبر میں تدفین کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں