ہانگ کانگ میں کھدائی کے دوران دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد

ایک سال کے دوران ہانگ کانگ سے جنگ عظیم دوم کے دوران گرائے گئے تین بم برآمد ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک May 12, 2018
رواں سال فروری میں بھی ایک بم برآمد ہوا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: تعمیراتی منصوبے کی ایک کھدائی کے دوران دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والا بم برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں 70 سال قبل کے ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا جو اُس وقت پھٹ نہیں سکا تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا یہ بم ہانگ کانگ کے ضلع وان چائی میں ایک تعمیراتی منصوبے میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل ادارے نے 70 سال پُرانے بم کو ناکارہ بنایا۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی ایک بم برآمد ہوا تھا۔

بم ڈسپوزل ادارے کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکمل احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم ہے جو امریکی ساختہ ہے اور جس وقت اس بم کو داغا گیا تھا اس وقت یہ پھٹ نہیں سکا اور پھر عمارات کی تعمیر کے دوران زیر زمین دھنس گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم 1939ء سے 1945ء تک 61 ممالک کے درمیان جاری رہی جس میں ایک ارب سے زائد فوجیوں نے حصہ لیا جب کہ 5 کروڑ افراد ہلاک ہوئے۔ اسی جنگ عظیم میں امریکا نے جاپان پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے مضر اثرات اب بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں