نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ ریڈالرٹ جاری

حساس اداروں نے اٹک خودکش حملہ کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کردیا


ویب ڈیسک May 12, 2018
ایئرپورٹ پر انتظامی معاملات میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹیم بنا دی گئی ہے فوٹو : فائل

اٹک دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ اٹک خود کش حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پشِ نظر کیا گیا ہے، اٹک خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اٹک میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے کے بعد اب ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جب کہ ایئرپورٹ پر انتظامی معاملات میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹربل شوٹنگ ٹیم بنا دی گئی ہے جو ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں