بھارت میں پانی کے تنازع پر تصادم، 2 ہلاک، 100 دکانیں اور گاڑیاں نذرآتش

خبر ایجنسی  اتوار 13 مئ 2018
مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس اہلکار پتھراؤ سے زخمی ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس اہلکار پتھراؤ سے زخمی ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازع پر2گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں تبدیل ہوگئی، دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 2افراد ہلاک، 12 پولیس اہلکار لہولہان ہوگئے، دفعہ 144 نافذکردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھڑپ کے دوران100دکانوں اور متعدد گاڑیوںکوآگ لگادی گئی، 2افراد مارے گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں12 پولیس اہلکار پتھراؤ سے لہولہان ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔