ایرانی پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں 8 افراد کو سزائے موت

ملزمان کو پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کے جرم میں سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک May 13, 2018
ملزمان کو پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کے جرم میں سزا سنائی گئی فوٹو:فائل

PESHAWAR: ایران میں گزشتہ سال پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کے جرم میں 8 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی عدالت نے گزشتہ سال ایک ہی روز پیش آئے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں 8 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ جون 2017میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر خودکش حملے، 13 افراد ہلاک

ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی جس کے بعد حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے بعض کا تعلق داعش سے بتایا گیا۔عدالت نے 8 ملزمان کو سزائے موت سنادی جب کہ 18 دیگر کا ٹرائل جاری ہے ، سزائے موت کے ملزمان کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 20 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں