- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
سابق دوست کو 65 ہزار دھمکی آمیز میسج بھیجنے والی خاتون گرفتار
فینکس: امریکی خاتون نے چند ماہ قبل دوستی کی ایک ویب سائٹ پر موجود ایک شخص سے ملاقات کے بعد اسے دھڑا دھڑ دھمکی آمیز ٹیکسٹ کیے جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
31 سالہ جیکولین ایڈس پر پولیس نے 65 ہزار ایسے ٹیکسٹ میسجز بھیجنے کا الزم عائد کیا ہے جو گزشتہ موسمِ گرما میں ایک شخص سے ملاقات کے بعد اسے بھیجے گئے۔ ان پیغامات میں عجیب و غریب الزامات اور دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ایڈس نے روزانہ کم سے کم 500 میسجز کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کو اس نے بتایا کہ گزشتہ برس کی گرمیوں میں اس نے امیر خواتین و حضرات سے دوستی کی ایک ویب سائٹ لکسی پر ایک شخص سے دوستی بڑھائی تھی۔ لیکن اس کے خاتون نے اپنے دوست کو عجیب وغریب اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جو دھمکی، ہراساں کرنے اور مسلسل ذہنی تناؤ پہنچانے کے زمرے میں آتے ہیں۔
’مجھے یوں لگا کہ گویا مجھے میرا جیون ساتھ مل گیا ہے۔ میں نے وہی کچھ کیا جو سب کرتے ہیں۔ ہم شادی کرکے بہتر زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ میں نے ’بے غرض‘ ہوکر اس سے محبت کی اور اسی بنا پر اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات بھی حاصل کیں،‘ خاتون نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا۔
پولیس نے خاتون کی جانب سے بھیجے گئے تمام پیغامات پڑھنے کے بعد انہیں عجیب اور دھمکی آمیز قرار دیا۔ ان کے بعض پیغامات کچھ یوں تھے۔
’ امید کرتی ہوں کہ تم مرجاؤ کیونکہ تم بدبودار یہودی ہو۔‘
’میں ہٹلر کی طرح ہوں جو بہت ذہین تھا۔‘
’ تم اپنے لہو کا کیا کروگے، میں تو اس خون میں نہانا چاہتی ہوں۔‘
پولیس اور دیگر اداروں نےبتایا کہ خاتون گزشتہ برس سے اپنے سابقہ دوست کو روزانہ 500 میسجز بھیج رہی ہیں جن کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم اس ماہ ٹیکسٹ بھیجنے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ خاتون کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔