جلتی پر تیل ڈالنا خطرناک آگ پھیلی تو سب کو لپیٹ میں لے گی سعد رفیق

داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہوسکتا ہے، سعدرفیق


ویب ڈیسک May 14, 2018
آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، سعدرفیق : فوٹو : فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اگر آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے لیکن سلجھا ؤ کی بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے، گالم گلوچ، دھکم پیل اور کھینچا تانی کے رویے ہمیں ایسے مقام پر لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی آسان نہیں ہوگی۔



سعد رفیق کا کہنا تھا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہوسکتا ہے تمام اسٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں اور ناانصافی و دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں