- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
منی سوٹا کے جنگل سے دو سروں والا ہرن دریافت
منی سوٹا: امریکی جنگل میں مشروم تلاش کرنے والوں نے ایک اور اہم شے دریافت کرلی جو انسان کی جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ انہوں نے ہرن کا ایک ایسا بچہ کھوج نکالا جس کے دو مکمل سر تھے۔ ماہرین نے اسے ایک نایاب دریافت قرار دیا ہے۔
ماہرین نے اسے ایک کی بجائے دو ایسے ہرن قرار دیا ہے جو سفید دم والے ہرنوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے سر مکمل طور پر جڑے ہیں جس کی سائنسی تفصیلات امریکن مڈلینڈ نیچرلسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔
’ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس سے قبل دو سر والے جنین ( فیٹس) تو رپورٹ ہوئے ہیں لیکن مکمل طور پر دو سر والا کوئی ہرن اب تک نہیں دیکھا گیا اور اسی وجہ سے یہ ایک نایاب ترین دریافت ہے،‘ ہرن پر تحقیق کرنے والے حیاتیات داں ڈاکٹر لو کورنیسیلی نے بتایا کہ یہ ہرن ماں کے پیٹ میں اپنی مدت مکمل کرکے دنیا میں آئے ہیں۔
ایکسرے اور ایم آر آئی سے معلوم ہوا ہے کہ دو الگ الگ گردنیں ریڑھ کی ہڈی میں جاکر باہم پیوست ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دریافت مئی 2016 میں اس وقت ہوئی تھی جب مشروم تلاش کرنے والے افراد کو یہ ہرن برف میں منجمد ملا تھا۔ ماہرین نے اسے نارمل حالت میں لاکر سی ٹی، ایکسرے اور ایم آر آئی کی جس کی تفصیلات حال ہی میں شائع ہوئی ہیں۔
یونیورسٹی آف جارجیا کے سائنسدانوں کے مطابق ہرن کے جسم پر بال نارمل ہیں، اس میں دو تلیاں ہیں اور آنتوں کے راستے بھی دو ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ماں نے انہیں بچانے اور پالنے کی بھرپور کوشش کی ہوگی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔