خنجراب سائیکلنگ، کوئٹہ کے عبدالرزاق فاتح

اسپورٹس رپورٹر  منگل 15 مئ 2018
18سالہ حنظلہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، واپڈا کے نجیب اللہ کا تیسرا نمبر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

18سالہ حنظلہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، واپڈا کے نجیب اللہ کا تیسرا نمبر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور: ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ٹائم ریس کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے22 سالہ عبدالرزاق نے جیت لی۔

عبدالرزاق نے تینوں مراحل میں مقررہ فاصلہ 8 گھنٹے 55 منٹ اور 31 سیکنڈز میں طے کیا، کوئٹہ ہی کے 18سالہ سائیکلسٹ حنظلہ نے مجموعی طور پر 8 گھنٹے 59 منٹ میں فاصلہ طے کیا اور دوسرے نمبر پر رہے، واپڈا کے نجیب اللہ یہ فاصلہ 8 گھنٹے 60 منٹ میں طے کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، گزشتہ روز تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز صبح ساڑھے7 بجے سست کے مقام سے شروع ہوکر ہنجراب (پاک چائنا بارڈر) پر اختتام کو پہنچا، ڈی سی کیپٹن (ر) سید علی اصغر اور سیکریٹری پی سی ایف سید اظہر علی شاہ نے افتتاح کیا۔

پاکستان واپڈا کے سائیکلسٹ نجیب اللہ نے 84 کلو میٹر پر محیط آخری مرحلے میں 3 گھنٹے 18 منٹ اور 57 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی، وہ ریس کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہے تھے، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالزاق آخری مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے، انھوں نے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 19 منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کیا۔

ریس کے پہلے مرحلے میں انھوں نے پہلی پوزیشن اور دوسرے مر حلے میں چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ کوئٹہ ہی کے حنظلہ تیسرے نمبر پر رہے، انھوں نے فاصلہ 3:19:11 منٹ میں طے کیا، ایونٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی وہ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔